29 اپریل، 2018، 12:26 AM

کشمیر میں حریت رہنما پر پولیس کا تشدد

کشمیر میں حریت رہنما پر پولیس کا تشدد

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی پولیس افسر نے حریت رہنمائوں کو دہشت گرد قرار دے کر انھیں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی پولیس افسر نے حریت رہنمائوں کو دہشت گرد قرار دے کر انھیں  قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی  فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرکے کوٹھی باغ جیل منتقل کردیا ہے ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک دیگر رہنمائوں کے ساتھ جامع مسجد سرینگر میں  احتجاج میں شرکت کرنے جارہے تھے ۔رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کی گاڑی کو راستے میں بھارتی پولیس نے روکا ،انہیں گالیاں دیں اور تشدد بھی کیا ۔رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے اس موقع پر حریت قیادت کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ۔

News ID 1880360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha